شانگلہ خودکش حملہ: انجنیئروں کی میتیں چین روانہ

شانگلہ خودکش حملے میں ہلاک چینی انجنیئروں کی میتیں چین روانہ کردی گئیں ہیں۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرچودھری سالک حسین چینی انجنیئروں کی میتیں لے کر چین روانہ ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے شانگلہ خودکش حملے میں ملوث10 سے زائد دہشتگرد اور سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حملے میں ملوث اہم کمانڈر اور دہشتگرد نیٹ ورک کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے جبکہ خودکش حملہ آور کا تعلق افغانستان سے ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کو افغانستان سے لانے والے کمانڈر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار افراد میں4 سہولت کار شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ بارود سے بھری گاڑی افغانستان میں تیار کی گئی تھی، بارود سے بھری گاڑی چمن کے راستے ڈی آئی خان درہ زندہ پہنچائی گئی، گاڑی درہ زندہ سے چکدرہ پہنچانے والے ڈرائیور کو ڈھائی لاکھ کرایہ دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کی موبائل سم کی مدد سے اہم گرفتاریاں کی گئیں، موبائل سم جس شخص کے نام سے رجسٹرڈ تھی اس نے دوسرے اور دوسرے نے خودکش حملہ آور کو دی، حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی شانگلہ کے قریب پیٹرول پمپ پر10 دن کھڑی رہی، گاڑی10 دن تک500 روپے فی دن کرائے پر پارک کی گئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply