اکلوتا مکان/حبیب شیخ

وہ ایک مکان
خستہ حال مکان

غیر قانونی آباد کاروں سے گھرا ہوا مکان

کئی مرتبہ ان آباد کاروں نے مکان کو نقصان پہنچایا
اس مکان کے مکینوں کو بھی ڈرایا دھمکایا ستایا

تاکہ یہ فلسطینی خاندان یہاں سے بھاگ جائیں
پھر یہ دہشت گرد آبادکار اس پہ قبضہ کر لیں

اس کو گرا کر اس کا ملبہ بنا دیں

اس پورے علاقے کو کالونی میں بدل دیں

اس پلان کے لئے رکاوٹ ہے یہ ایک خستہ حال مکان

چٹانوں سے بھی بلند مکینوں کے حوصلے اور ان کا ایمان

یہ کبھی اس کو چھوڑ کر نہیں جائیں گے
ہمیشہ اس مکان کی نگرانی کریں گے

یہ مکان نہیں، بلکہ ایک مضبوط قلعہ ہے

Advertisements
julia rana solicitors london

جرات، مزاحمت، استقامت کا نمونہ ہے !

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply