فائل فوٹو
کوئٹہ :مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔
ہفتے کو اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا ،جس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب شوآف ہینڈ کے ذریعے کیا گیا۔
انتخاب میں ق لیگ کے عبدالقدوس بزنجو کووزیراعلیٰ بلوچستان منتخب کرلیا گیا۔
بلوچستان اسمبلی میں نئے قائد ایوان کیلئے عبدالقدوس بزنجو اور ان کے حریف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار آغا سید لیاقت علی کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی،ایوان میں 54 ارکان اسمبلی موجود تھے۔
اپوزیشن اتحاد کے حمایت یافتہ عبدالقدوس بزنجو کو 41 ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف پشتونخوا میپ کے امیدوار آغا سید لیاقت علی نے 13ووٹ حاصل کئے،65 رکنی ایوان میں وزیراعلیٰ منتخب ہونے کیلئے33 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔
دستخط کے بعد عبدالقدوس کی حمایت کرنے والے گیٹ اے جبکہ لیاقت آغا کے حمایتی گیٹ بی سے گزرے۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن منظور کاکڑ میپ نے اپنی پارٹی سے بغاوت کرتے ہوئے بزنجو کو ووٹ دیاجبکہ خالد لانگو سمیت نیشنل پارٹی کے 3ارکان نے بھی عبدالقدوس بزنجو کو ووٹ دیا،نئے وزیراعلی کی حلف برداری آج شام ہوگی۔
رائے شماری کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے نتائج کا اعلان کیا۔
عبداقدوس بزنجو بزنجو بلوچستان کی تاریخ کے سب سے کم عمر وزیراعلیٰ ہیں،وہ 2013کے الیکشن میں 544ووٹ حاصل لےکر کامیاب ہوئے تھے،ساڑھے 4سال میں بلوچستان اسمبلی کے تیسرے وزیراعلیٰ کا چناؤ ہوا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں