• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے؛امریکہ

نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے؛امریکہ

امریکا نے نئی حکومت کی تشکیل کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں نہیں پڑنا چاہتے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات میں مداخلت یا فراڈ کے دعوؤں کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، یہ تحقیقات پاکستان کے اپنے قوانین اور طریقہ کار کے مطابق ہونی چاہیے ۔
واشنگٹن میں اپنی پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ جب مداخلت کے کسی بھی دعوے یا الزام کی بات آتی ہے تو ہم ان کی مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں، دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی آزادی دیکھنا چاہتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply