کورٹ میرج

وہ نوجوان کورٹ میرج کے لئے باپردہ لڑکی کے ساتھ چیمبر میں تھا۔
وکیل نے پوچھا۔
’’کون لوگ ہیں۔۔۔؟‘‘
’’بہت ہی باپردہ فیملی ہے ‘‘۔
’’اورتمہاری فیملی۔۔۔؟‘‘
’’ ہم بھی عزت دار لوگ ہیں‘‘۔
’’میں اس کچہری کا پرانا وکیل ہوں ،
میں نے کورٹ میرج کا عذاب نسل در نسل دیکھا ہے‘‘۔
’’کیا مطلب ۔۔۔؟‘‘
’’مستقبل مجھے اس لڑکی کے روپ میں تمہاری بیٹی کو کسی وکیل کے چیمبر میں کورٹ میرج کے لئے بیٹھا دکھا رہا ہے،
کیا کرو گے۔۔۔؟‘‘
اسے یوں لگا جیسے کسی خوفناک خواب سے جاگ گیا ہو اس نے لڑکی کو ساتھ لیا اور چیمبر سے باہر نکل آیا ۔

Facebook Comments

کے ایم خالد
کے ایم خالد کا شمار ملک کے معروف مزاح نگاروں اور فکاہیہ کالم نویسوں میں ہوتا ہے ،قومی اخبارارات ’’امن‘‘ ،’’جناح‘‘ ’’پاکستان ‘‘،خبریں،الشرق انٹرنیشنل ، ’’نئی بات ‘‘،’’’’ سرکار ‘‘ ’’ اوصاف ‘‘، ’’اساس ‘‘ سمیت روزنامہ ’’جنگ ‘‘ میں بھی ان کے کالم شائع ہو چکے ہیں روزنامہ ’’طاقت ‘‘ میں ہفتہ وار فکاہیہ کالم ’’مزاح مت ‘‘ شائع ہوتا ہے۔ایکسپریس نیوز ،اردو پوائنٹ کی ویب سائٹس سمیت بہت سی دیگر ویب سائٹ پران کے کالم باقاعدگی سے شائع ہوتے ہیں۔پی ٹی وی سمیت نجی چینلز پر ان کے کامیڈی ڈارمے آن ائیر ہو چکے ہیں ۔روزنامہ ’’جہان پاکستان ‘‘ میں ان کی سو لفظی کہانی روزانہ شائع ہو رہی ہے ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست ایک تبصرہ برائے تحریر ”کورٹ میرج

  1. Court Marriage Consultants are the top family Lawyers to find in Karachi Pakistan for court marriage, legal advise, divorce etc. We deals with family matters, divorce, khula, child custody, Company Registration, Dower Amount, Maintenance Cases, Recovery, Legal Notice, Complaints , FIR lodges and court Marriages.

    کورٹ میرج کنسلٹنٹس کراچی پاکستان میں عدالتی شادی، قانونی مشورے، طلاق وغیرہ کے لیے تلاش کرنے والے خاندانی وکیل ہیں۔ ہم خاندانی معاملات، طلاق، خلع، بچوں کی تحویل، کمپنی رجسٹریشن، جہیز کی رقم، دیکھ بھال
    کے کیسز، وصولی، قانونی نوٹس، شکایات، ایف آئی آر فائلنگ اور کورٹ میرج سے نمٹتے ہیں۔

    Phone no: 0322-1809178

Leave a Reply