بوٹوکس

شوبز کی چکا چوند اسے سٹوڈیو تک لے آئی تھی۔
ا س کے میک اپ مین نے اسے خوبصورتی مزیدبڑھانے کے لئے،
بوٹوکس سرجری سے لپ فلنگ کا مشورہ دیا تھا۔
لیکن شائد ڈاکٹر ابھی تجربہ کار نہیں تھا ۔
کیونکہ سرجری کے بعد اس کا چہرہ بالکل ہی بدل گیا تھا ۔
اسلام آباد میں منعقد ہ بین الاقوامی فلمی میلے میں وہ بھی مدعو تھی۔
وہ بھی بڑے فخر سے اتراتی، اٹھلاتی،
سیلفیاں لیتی پھر رہی تھی۔
وہ تقریباً رو دینے والی تھی،
جب ایک نیگرو ہدایتکار نے اسے روک کر اپنی نئی فلم میں کاسٹ کرنے کی بات کی ۔

Facebook Comments

کے ایم خالد
کے ایم خالد کا شمار ملک کے معروف مزاح نگاروں اور فکاہیہ کالم نویسوں میں ہوتا ہے ،قومی اخبارارات ’’امن‘‘ ،’’جناح‘‘ ’’پاکستان ‘‘،خبریں،الشرق انٹرنیشنل ، ’’نئی بات ‘‘،’’’’ سرکار ‘‘ ’’ اوصاف ‘‘، ’’اساس ‘‘ سمیت روزنامہ ’’جنگ ‘‘ میں بھی ان کے کالم شائع ہو چکے ہیں روزنامہ ’’طاقت ‘‘ میں ہفتہ وار فکاہیہ کالم ’’مزاح مت ‘‘ شائع ہوتا ہے۔ایکسپریس نیوز ،اردو پوائنٹ کی ویب سائٹس سمیت بہت سی دیگر ویب سائٹ پران کے کالم باقاعدگی سے شائع ہوتے ہیں۔پی ٹی وی سمیت نجی چینلز پر ان کے کامیڈی ڈارمے آن ائیر ہو چکے ہیں ۔روزنامہ ’’جہان پاکستان ‘‘ میں ان کی سو لفظی کہانی روزانہ شائع ہو رہی ہے ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply