مریخ کا انسان(4)-ڈاکٹر حفیظ الحسن

رایان نے ڈرون کو سپورٹس کمپلیلکس کے ڈرون پارک میں اُتارا۔
ڈرون کی مین سکرین پر بٹن دبایا تو اسکا دروازہ کھل گیا۔ رایان باہر نکلا ۔ ڈرون پارکنگ میں اپنے مخصوص جگہ پر پارکنگ کے لیے چلا گیا۔
رایان آہستہ سے چلتے ہوئے ڈریسنگ روم میں گیا۔اس نے ایک سکرین دبائی اور اسکے فٹبال کے کپڑے سامنے آ گئے۔ رایان نے ہاتھ اوپر اٹھائے اور کپڑے خود بخود تبدیل ہوتے گئے ۔ اسکے بعد وہ سپورٹس کمپلیکس کے فٹ بال سٹیڈیم کی طرف چل پڑا۔
سٹیڈیم کی نچلی منزل پر رایان کے ساتھی اسکا انتظار کر رہے تھے۔
“رایان آج مقابلہ بے حد سخت ہے۔”
اُسے دیکھتے ہی اسکی ٹیم کا ساتھی مارکو بولا۔
مائن فیلڈ کا سینٹر فاروورڈ ڈیکارڈ روبوٹ بے حد پھرتیلا ہے۔
اسے تمہیں بلاک کرنا ہو گا۔ وہ فٹبال کی ٹریجیکٹری کو بے حد ایکوریٹ انداز میں گول کی طرف پھینکتا ہے۔ اسکے پاس اگر بال آ گئی تو گول روکنا مشکل ہو جائے گا۔اسے کسی طرح روکنا ہو گا رایان۔
مارکو بولتا گیا۔
پریشان مت ہو مارکو ۔ میرے پاس اسکا توڑ ہے۔ ڈکارڈ کے پاس اگر فٹبال آتی ہے تو ہم اسے پاس دینے پر مجبور کریں گے۔
اس سلسلے میں کیتھرین ہماری مدد کرے گی ۔ کیتھرین ڈکارڈ کے دائیں طرف ریے گی۔ روشان ڈکارڈ کے بائیں طرف اور میں سامنے سے اسے بلاک کرونگا۔مگر اس حکمتِ عملی میں ہم تینوں کو چوکنا رہنا ہو گا۔
ڈکارڈ خود کو بلاک ہوتا دیکھ کر فٹبال کو 90 ڈگری پر اوپر
پھینکنے کی کوشش کرے گا تاکہ جب گیند ہوا میں ہو تو اسے سوچنے کا وقت مل سکے۔
اس دوران ہمیں مسلسل حرکت میں رہنا ہو گا تاکہ جیسے ہی فٹبال نیچے آئے ڈکارڈ کا کک کرنے کا زاویہ تبدیل ہو چکا ہو۔ یہ ایک سکینڈ سے بھی کم وقت میں کرنا ہو گا۔
رایان نے ٹیم کو سمجھاتے ہوئے کہا۔
ٹھیک ہے ہم ایسا ہی کرینگے گے۔ پاس کھڑی کیتھرین اور روشان بولے ۔
زبردست۔
اس کے علاوہ ہم نے پہلے ہاف میں گول روکنا ہے۔ اور دوسرے ہاف میں جب سائیڈ تبدیل ہو گی تو اسکا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم نے اپنی انہیں دفاعی چالوں کو اٹیک بناتے ہوئے گول کرنے کی کوشش کرنی ہے۔ اگر ہم پہلے ہاف میں گول روک پائے تو میرے کیلکولیشن کے مطابق دوسرے ہاف میں کورالیس ایفکٹ کے باعث
فٹبال ہمیشہ گول کے اندر کی طرف جانے کی کوشش کرے گی۔
رایان نے پلان سمجھاتے ہوئے کہا۔
فلیپو تم نے گول پوسٹ کے پاس رہنا یے۔ کوشش کرنا کہ بال کو زیادہ زور سے کِک مت کرنا۔ یہ مریخ کی گریویٹی ہے جو کافی کمزور ہے۔ فٹبال بہت اوپر جائے گا۔ اس کو ہم نے ہلکی کِکس سے نیچے ہی رہنے دینا ہے۔
رایان نے آگاہ کرتے ہوئے کہا۔
ٹھیک ہے۔ سب ٹیم ممبر
ایک ساتھ بولے ۔
تو چلو ۔ تیار ہو جاؤ۔ آج کا مقابلہ جیت کر ہم جزیرو کے فٹبال چمپین بنیں گے۔
رایان پُر جوش ہو کر بولا ۔
کھیل کے پہلے ہاف میں
کےمقابلہ سخت رہا۔مائن فیلڈز کی روبوٹ ٹیم نے پے در ہے گول کرنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے۔
دوسرے ہاف کے 30 ویں منٹ میں رایان نے مائن فیلڈرز کے دفاعی روبوٹ نیوروجیک کو چکمہ دیا۔ فٹبال کو اپنے دائیں پاؤں سے اوپر اچھالا اور آگے بڑھتے ہوئے ہیڈ کک سے گول کی طرف پھینکا۔ فٹبال کی رفتار اور ٹریجیکٹری گول پوسٹ میں ٹھہرے مائن فیکڈ کے گول کیپر کو سمجھ نہ آ سکی۔ اس نے اپنا روبوٹک آرم روکنے کے لیے آگے کیا تاہم دیر ہو چکی تھی۔ بال اسکے ہاتھوں سے ٹکرا کر دو انچ کے فاصلے سے گول کے اندر گئی اور شاندار گول ہو گیا۔پورے سٹیڈیم میں بیٹھے شائقین نے تالیاں بجائیں۔
میچ کا وقت ختم ہوا اور
پروٹاتھیلیٹس کی ٹیم جیت گئی۔
کھلاڑیوں کو انعامات دیے گئے جن میں نظام شمسی کے بونے سیارے ایریس کے فری ٹکٹس اور
مارس روروز کے جدید ماڈلز شامل تھے۔
میچ کے بعد پریس کانفرسن میں رایان نے اُمید ظاہر کی کہ اگلے سال
مشتری کے چاند یوروپا پر ہونے والے بین السیارہ مقابلوں میں بھی انکی ٹیم نظامِ شمسی کےدیگر سیاروں اور چاندوں کی ٹیموں کو شکست دے کر مریخ کا نام روشن کریں گے۔
میچ سے فارغ ہو کر رایان جب واپس اپنے ڈرون کی طرف جانے لگا تو اسے راستے میں جزیرو پر لاگو قوانین کے لیےعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مریخ کے ایک منظم ادارہ “سکواڈ” کا ایک کارکن روبوٹ ملا۔
اس نے رایان کو جزیرو کے صدر کا پیغام پہنچایا۔ اور مقررہ تاریخ اور
وقت پر اسے اجلاس میں آنے کی دعوت دی۔
رایان پریشان ہو گیا تاہم اس نے اجلاس میں شرکت کی حامی بھر لی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حارث ارمینہ کے ساتھ بیٹھا مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹ اداکاروں کا ٹی وی ڈرامہ دیکھ رہا تھا۔۔اس ڈرامہ کی کہانی ایک روبوٹ سائنسدان کی تھی جسکی خواہش تھی کہ وہ سورج کے گرد ایک بڑا سٹرکچر تعمیر کر کے اسکی توانائی کو حاصل کرے۔
جاری ہے۔۔۔۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply