وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں فری لانسرزکو بلاسود قرض دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فری لانسرز کیلئےسرکاری سطح پر آفسز بھی قائم کیے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان انہوں نے پاکستان سافٹ وئیرہاوسز ایسوسی ایشن کی میٹنگ میں شرکت کے دوران کیا۔ وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف کا تقریب سے خطاب میںکا کہنا تھا ملک میں موجود فری لانسرز کیلئے بیرون ملک رقوم منگوانے کومزید آسامان کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل پلیٹ فارمز کے ذریعے رقوم فوری میسر آسکیں گی۔
ان کا کہنا تھا پنجاب کے “ای روزگارپروگرام” کی طرح پرسٹارٹ اپس کوقرضے دیئے جائیں گے۔ ٹیکنالوجی میں نیا بزنس شروع کرنے والوں کی رہنمائی بھی ہوگی۔
ڈاکٹرعمرسیف نے کہا کہ “انکیوبیشن سینٹرز”کے قیام کیلئےپاکستان بھرکی یونیورسٹیوں کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے۔پاکستان میں 5G لانے کی بات کی جارہی ہے لیکن 4G انٹرنیٹ کی سہولت صرف 15 بڑے شہروں میں دستیاب ہے۔ انوسٹرز کی مدد سےتیزترین انٹرنیٹ کومزید شہروں اور دیہاتوں تک پھیلایا جائے گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں