• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی: اے ٹی ایم میں اسکیمنگ ڈیوائس لگاتے ہوئے دو چینی باشندے گرفتار

کراچی: اے ٹی ایم میں اسکیمنگ ڈیوائس لگاتے ہوئے دو چینی باشندے گرفتار

کراچی کے علاقے صدر میں عبداللہ ہارون روڈ پر واقع نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین میں اسکیمنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔ رقم ہتھیانے کیلئے دو چینی باشندے اے ٹی ایم مشین داخل ہوئے تو بینک نے ان کی مشکوک سرگرمیاں بھانپ لیں۔ بینک سے نکلتے ہی چینی باشندوں نے فرار ہونا چاہا تو شہریوں نے انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان کے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ہکینگ کے آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

ایس پی صدر توقیر نعیم کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل ہی اے ٹی ایم میں اسکیمنگ مشین لگائی تھی جو آج نکالنے آئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پولیس نے دونوں کو ایف آئی اے سائبر کرائم کے حوالے کردیا جو متعلقہ پولیس کے ہمراہ چینی باشندوں سے تفتیش کرے گی۔ جبکہ ایف آئی حکام کے مطابق اس بینک میں ٹریفکنگ زیادہ ہونے کی وجہ سے یہاں مشین لگائی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply