کافر کافر

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر مختلف ملک کے لوگوں کو قریب لانے،اخوت کا جذبہ اور باہمی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ایک گروپ بنایا گیا۔
جس میں ایک سوال پوچھا جاتا اور تمام گروپ کے ممبر اس پر جواب دیتے …..
تاکہ کسی ایک ملک کے باشندے، دوسرے ملک کے بارے میں جان سکیں۔
ایک دن ہر ملک کا مقبول کھیل پوچھا گیا۔
برازیل کے باشندے نے کہا فٹبال ہمارا پسندیدہ کھیل ہے۔۔۔۔۔ ہمارے یہاں بچے سے لے کر بوڑھے تک اس کھیل کو یکسر کھیلتے ہیں۔
میں نے لکھا ہمارےملک کا مقبول ترین کھیل” کافر کافر “ہے۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 0 تبصرے برائے تحریر ”کافر کافر

Leave a Reply to Zohaib_Honey Cancel reply