• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سائنس کی نئی ایجاد،انسانی زبان جیسی ’الیکٹرانک زبان‘ بنا لی

سائنس کی نئی ایجاد،انسانی زبان جیسی ’الیکٹرانک زبان‘ بنا لی

جنوبی کوریا کے سائنس دانوں نے انسانوں کی زبان کے جیسی ایک الیکٹرانک زبان ایجاد کرلی ہے جو ذائقے کو بھی محسوس کرسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق تحقیق اور طبی ایجادات کی دنیا میں جنوبی کورین سائنسدانوں نے نئی پیش رفت کی ہے، جس میں انہوں نے انسانی زبان جیسی ایک الیکٹرانک زبان تیار کی ہے جو انسانی ذائقے کے احساس کی طرح کام کر سکتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ جدید الیکٹرانک زبان کھانے، مشروبات، اور دواسازی جیسے مختلف شعبوں میں امکانات کے ایک نئے جدید سلسلے کا پیشِ خیمہ ثابت ہوسکتی ہے جو بنیادی طور پر ذائقہ محسوس کرنے والا ایک مصنوعی سینسر ہے جسے مختلف ذائقوں کی شناخت اور ان کی خصوصیات کا درست اندازہ لگانے کے لیے تیار گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یہ مصنوعی زبان دراصل ذائقہ محسوس کرنے والی انسانی زبان کی طرح ہی کام کرتی ہے، یہ سینسر کیمیائی معلومات کو برقی سگنلز میں تبدیل کرتا ہے اور حاصل شدہ معلومات پر ایک عصبی نیٹ ورک کے ذریعے کارروائی کی جاتی ہے، جس سے سسٹم مختلف ذائقوں کی نشاندہی کرسکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply