• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بنگلہ دیش:4 بار وزیر اعظم رہنے والی حسینہ واجد کی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل

بنگلہ دیش:4 بار وزیر اعظم رہنے والی حسینہ واجد کی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل

بنگلا دیش کے انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہو گئے جس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ نے 60 فیصد سے زائد سیٹیں جیت لی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلاد یشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے آبائی حلقے گوپال گنج سے اپنی سیٹ جیت لی، اس کے علاوہ ان کی پارٹی عوامی لیگ نے غیر حتمی نتائج کے مطابق 204 سیٹیں اپنے نام کر لی ہیں، حسینہ واجد کی اتحادی جماعت جاتیہ پارٹی بھی 9 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔

بنگلا دیش کی کل 300 سیٹوں میں سے 264 کے نتائج سامنے آچکے ہیں، انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرنے کے بعد شیخ حسینہ واجد کے 5 ویں بار وزیر اعظم بننے کا امکانات روشن ہو گئے ہیں، بنگلادیش میں اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن نے بھی اپنی نشست جیت لی، شکیب الحسن نے اپنے حریف کو 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی، شکیب الحسن مغربی شہر ماگورا سے عوامی لیگ کے ٹکٹ پر انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply