ٹی وی میزبان اقرار الحسن کی تیسری شادی پر ان کی دوسری اہلیہ فرح اقرار نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شوہر کو پہلے ہی تیسری شادی کی اجازت دے دی تھی۔
گزشتہ دو ہفتوں سے اقرار الحسن کی تیسری شادی کی چہ مگوئیاں ہیں، سوشل میڈیا پر ان ایک ٹی وی میزبان کے ہمراہ ان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعوے کیے جا رہے ہیں کہ انہوں نے تیسری شادی کرلی۔
متعدد ویب سائٹس کے مطابق اطلاعات ہیں کہ اقرار الحسن نے میڈیا انڈسٹری سے وابستہ ایک خاتون سے تیسری شادی کرلی، تاہم فوری طور پر ٹی وی میزبان اور ان کے اہل خانہ نے اس کی تصدیق نہیں کی۔
دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقرار الحسن کی جس خاتون سے تیسری شادی کی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، اسی خاتون سے سوال کیا جائے تو بہتر ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر شل میڈیا پر چلنے والی ہر خبر سچی نہیں ہوتیں اور وہ ایسی خبروں یقین بھی نہیں کرتیں۔
فرح اقرار کے مطابق ماضی میں ان سے متعلق بھی بہت ساری باتیں پھیلائی گئیں، انہیں بھی بہت زیادہ برا بھلا کہا گیا لیکن انہوں نے کبھی بھی کسی تنقید کا جواب نہیں دیا۔
انہوں نے واضح طور پر شوہر کی تیسری شادی کی تردید یا تصدیق نہیں کی، البتہ ذو معنی الفاظ میں کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں اور یہ کہ جس متعلق الزام لگایا جا رہا ہے، اسی خاتون سے پوچھا جائے تو بہتر ہوگا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر ان کے شوہر نے تیسری شادی کرلی تو کیا ہوگا؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ انہوں نے پہلے ہی شوہر کو تیسری شادی کی اجازت دے رکھی ہے۔
فرح اقرار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ لیکن اقرا الحسن ہی کہتے ہیں کہ انہیں تیسری شادی نہیں کرنی، فرح بڑی تگڑی ہے
لیکن اب اقرار الحسن کی دوسری بیوی فرح اقرار نے شوہر کی تیسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے بھی سوشل میڈیا پر ان کے شوہر کی تیسری شادی کروادی گئی تھی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں