ماں نے اپنے بیٹے کو قتل ہونے سے کیسے بچا یا؟

بھارت کی شمالی ریاست ہریانہ کے علاقے بھوانی میں ایک خاتون نے بہادری اورممتا کی اعلیٰ مثال پیش کرتے ہوئے بلاخوف و خطرفائرنگ کرنے والوں کو اپنے بیٹے کو نشانہ بنانے سےروک دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون بانس کی چھڑی لے کر موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں کا پیچھا کر رہی ہے۔

یہ واقعہ خاتون کے گھر کے قریب ہی پیش آیا۔

شکنتلا نامی خاتون نے انڈیا ٹوڈے ٹی وی کو بتایا کہ انہوں نے جو کچھ کیا وہ ایسا تھا جو کوئی بھی ماں اپنے بیٹے کے لیے کر گزرے گی۔

خاتون کے مطابق، ’میں اپنے مویشیوں کے باڑے میں جھاڑو لگا رہی تھی جب میں نے آوازیں سنیں۔ مجھے لگا کہ پٹاخوں کی آوازیں میرے مویشیوں کو پریشان کررہی ہیں تو میں باہر آئی اور پتہ چلا کہ میرے بیٹے ہریا پر حملہ کیا گیا تھا۔ اس لیے میں نے جھاڑو اٹھا کر اُن کا سامنا کیا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر میری جگہ کوئی اور ماں بھی ہوتی تو اسی طرح بے خوف ہوکر دفاع کرتی جس طرح میں نے اپنے بیٹے کے لیے کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوارمسلح افراد اپنے گھر کے باہر کھڑے شخص پر گولیاں برسا رہے ہیں۔ گولیوں کا ہدف ہری کشن تھا، جسے ہریا کے نام سے بجانا جاتا ہے۔ فائرنگ ہوتے ہی ہریا گھر کے اندر داخل ہوکر اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔

فائرنگ کی آواز سن کر اس کی ماں نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بندوق برداروں پر لاٹھی سے حملہ کیا اور کامیابی کے ساتھ ان کا پیچھا کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پولیس کا کہنا ہے کہ اس بہادر خاتون شکنتلا نے خطرے کا سامناکرنے کے باوجود غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply