سی پیک سے وابستہ اعلیٰ پیشہ ور قابل پاکستانیوں کو چینی حکومت کی طرف سے طویل المعیاد ویزا حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
نئی ویزا پالیسی کے تحت پاکستانیوں سمیت غیر ملکی اپنی ذہانت اور قدر کی بنیاد پر چین میں طویل قیام کرسکیں گے۔ اس فلیگ شپ پراجیکٹ کی بدولت پاکستان میں روزگار، ترقی، پیداوار میں اضافہ، منصوبوں اور اقتصادی استحکام آسکے گا۔ نئی ویزا پالیسی کے تحت چین انتہائی قابل غیر ملکیوں کیلئے پانچ سے دس سال کیلئے طویل المعیاد ویزا جاری کرے گا اور ان ماہر غیر ملکی کارکنوں کو ملٹی انٹری ویزا کے حصول کے بدلے میں چین میں داخل ہونے اور کام کرنے کو کہا جائے گا۔ پچاس ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو پانچ سال سے زائد عرصہ کیلئے چین میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ چین کے سرکاری محکمہ بیرونی ماہرین امور کے بیجنگ بیورو کی طرف سے غیر ملکی اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل افراد کیلئے چین کا پہلا سرٹیفکیٹ جاری کیا جارہا ہے پانچ یا دس سال کیلئے ملٹی انٹری ویزا کیلئے درخواست دینے کیلئے یہ سرٹیفکیٹ ضروری ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں