ادیب پوسکل

ادیب پوسکل ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک کرد مسلم دانشور ہیں جو اسلام کی روشن خیال تعبیر کرنے والوں میں ایک امتیازی حیثیث رکھتے ہیں وہ اسلام اور قران پر بہت سی کتابوں کے مصنف ہیں
وہ اسلام کی ایک ترقی پسند، منطقی اور انسان دوست تعبیر پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔۔۔
وہ قرآن مجید کو اسلام کا واحد ماخذ مانتے ہیں اور یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ کرہ ارض میں زندگی تخلیق کی بجائے ارتقا کے اصولوں سے وجود میں آئی وہ کچھ عرصہ خلیفہ راشد کے گوشہ ارادت میں رہے مگر جلد ہی انھوں نے اس سے قطع تعلق کرلیا۔ وہ قرآن اور سائنس دونوں کو تطبیق کرتے ہیں ۔
پوسکل ایک مذہبی سرگرم رکن رہے ہیں اور اس وجہ سے نوجوانی میں قید بھی رہے مگر 80 کی دہائی میں انھوں نے راشد خلیفہ کے افکار قبول کئے اور اس کی جماعت کے رکن بن گئے ان کے خیالات کی وجہ سے ان کے اپنے والد نے انھیں مرتد قرار دیا اور ان کو موت کی کئی دھمکیاں وصول ہوئیں۔
نوے کی دہائی میں راشد خلیفہ کے سپانسر شپ پر پوسکل امریکہ اعلی تعلیم کے لئے چلے گئے جہاں وہ حدیث کو مسترد کرنے کے باوجود قران کی تشریحات کے معاملے میں راشد خلیفہ سے الگ ہوگئے

Facebook Comments

دائود ظفر ندیم
غیر سنجیدہ تحریر کو سنجیدہ انداز میں لکھنے کی کوشش کرتا ہوں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply