• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تمام اخبارات کی ایک سرخی کے پیچھے چھپی حقیقت کیا ہے؟

تمام اخبارات کی ایک سرخی کے پیچھے چھپی حقیقت کیا ہے؟

دو روز قبل ملک کے تمام بڑے چھوٹے قومی اخبارات کے صفحہ اول پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی واپسی سے متعلق ایک رنگین اشتہار کو جگہ دی گئی لیکن اس اشتہار کے عین اوپر ایک اخباری سرخی کی شکل میں لکھے گئے پارٹی نعرے جو کہ اسی اشتہار کا حصہ تھا نے سوشل میڈیا صارفین بالخصوص تحریک انصاف کے سپورٹرز کی توجہ حاصل کی۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پر اکثر پوسٹس میں اسے صحافت کا جنازہ قرار دے دیا۔ اور مختلف تبصروں میں قرار دیا کہ یہ اخباروں کی شہہ سرخی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

تاہم جہان پاکستان نے مختلف اداروں سے تصدیق کی ہے کہ یہ دراصل مسلم لیگ ن کے اشتہار کا ہی حصہ تھا اور یہ تخلیقی نوعیت کا اشتہار تھا جسے پارٹی کی جانب سے اخبارات کو جاری کیا گیا تھا۔

     اور اس ک مقصد توجہ حاصل کرنا تھا جو کہ بڑی حد تک کامیابی سے حاصل ہوا۔ ذرائع کے مطابق یہ مہنگا ترین اشتہار تھا۔ جبکہ اخبارات کی جانب سے قارئین خبروں کے لئے اگلے صفحات پڑھنے کی ہدایات بھی دیں گئیں تھیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply