بالی ووڈسپرسٹاررنبیرکپورکےجنم دن کےموقع پرفلم”انیمل“کاٹیزرجاری کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق معروف ہدایت کارسندیپ ریڈی وانگانےسوشل میڈیاپرایک پوسٹ میں ٹیزرجاری کیا،ٹیزرنےریلیزہوتےہی سوشل میڈیاکےمختلف پلیٹ فارمزپردھوم مچادی۔
ٹیزرکےشروع میں رنبیرکپوراورراشمیکامنداناایک دوسرےسےگفتگوکرتےہےاورراشمیکا کے ایک سوال پر اداکار غصے سے بھڑک جاتے ہیں۔
فلم میں انیل کپورجورنبیرکپورکےوالدکاکرداراداکررہےہیں،وہ ان پرتشددکرتےہیں،جبکہ اداکار کو اپنے والد سے بےحدمحبت ہے۔
دو منٹ کے طویل ٹریلر میں شائقین کو جنگ، انتقام اور تشدد سے بھرپور مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں اور رنبیر کپور ایک سادہ لڑکے سے خونخوار گینگسٹر بن جاتے ہیں۔
رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول فلم کے اندر ولن کا کردار ادا کررہے ہیں اور فلم یکم دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں