• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مقبوضہ کشمیرسمیت دنیا بھرمیں کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہےہیں

مقبوضہ کشمیرسمیت دنیا بھرمیں کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہےہیں

سری نگر : مقبوضہ اور آزاد جموں کشمیر سمیت دنیا بھر میں بھارتی درندگی اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف آج کشمیری حق خودارادیت منا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پانچ جنوری انیس سو انچاس کو اقوام متحدہ میں ریاست جموں و کشمیر میں پاکستان اور بھارت میں شامل ہونے کے لیے رائے شماری کروانے کے لیے متفقہ قرارداد پاس کی گئی۔بھارت نے اقوام متحدہ کی قردادوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینکتے ہوئے اس وقت کے بھارتی وزیراعظم پنڈت جواہرلال نہرو نے کشمیریوں کی پرامن تحریک آزادی کو جارحانہ اقدام قرار دیا۔کشمیری عوام کا یوم خودارادیت منانے کا مقصد بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔

بھارت نے اقوام متحدہ کی قرادادوں کی پامالی کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم کر کے ان کے حق خودارادیت کی تحریک کو مزید تیز کر دیا ہے۔دنیا بھرکے کشمیری اسی قرارداد کی یاد دہانی کے لیے آج کے دن پرامن مظاہرے کرتے ہیں، یوم حق خودارادیت کی مناسبت سے دنیا بھر میں کشمیری ریلیاں اورجلوس نکالتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو باآور کراتے ہیں کہ وہ بھارت پر کشمیریوں کےحق خودارادی کو تسلیم کرنے کے لیے زور ڈالیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس موقع پر آزاد جموں کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کے عوام کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 5 جنوری 1949 کو منظور ہونے والی قرارداد کی روشنی میں اپنی سیاسی تقدیرکا فیصلہ کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پرامن استصواب رائے کرانے میں ہمیشہ ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا اور تحریک آزادی کے خلاف منفی ہتھکنڈے اختیار کیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply