• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہردیپ سنگھ کا قتل؛ امریکی اخبار نے منظم واقعہ قرار دیدیا

ہردیپ سنگھ کا قتل؛ امریکی اخبار نے منظم واقعہ قرار دیدیا

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ہردیپ سنگھ کا قتل اس سے کہیں زیادہ منظّم تھا جو پہلے رپورٹ کیا گیا تھا۔ عینی شاہدین کے بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ سکھ رہنما کے قتل میں تین نہیں بلکہ چھ افراد ملوث ہیں جبکہ ان کے قتل میں دو گاڑیاں استعمال ہوئیں۔

امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی فوٹیج گوردوارے کے سکیورٹی کیمرے میں محفوظ ہے جسے تفتیش کاروں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔90 سیکنڈ کی ویڈیو ریکارڈنگ ہردیپ سنگھ نجر کے سرمئی رنگ کے پک اپ ٹرک کو پارکنگ کی جگہ سے باہر نکالنے سے شروع ہوتی ہے۔ اچانک ایک سفید سیڈان نمودار ہوتی ہے جو ٹرک کے ساتھ ساتھ چلنے لگتی ہے۔

جب ٹرک کی رفتار بڑھتی ہے تو سیڈان بھی اپنی رفتار تیز کر دیتی ہے۔ پھر ٹرک سیڈان کی لین میں آ جاتا ہے اور ایک لمحے کے لیے ٹرک اور سیڈان گاڑی دونوں ساتھ ساتھ چلنے لگتے ہیں۔جیسے ہی گاڑیاں پارکنگ لاٹ سے باہر نکلتی ہیں، سیڈان ٹرک کو روکنے کے لیے بریک لگاتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ویٹنگ ایریا کے نیچے سے ہوڈڈ سویٹ شرٹس زیب تن کیے دو آدمی نکلتے ہیں اور ٹرک کی جانب بڑھتے ہیں۔ وہ ڈرائیور کی سیٹ پر آتشیں اسلحہ کی طرف اشارہ کرتے نظر آتے ہیں۔سیڈان پارکنگ سے باہر نکلتی ہے اور نظروں سے اوجھل ہو جاتی ہے جس کے بعد دونوں آدمی اسی سمت بھاگتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply