• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جولائی 2023کو ماہرین نے تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دیدیا

جولائی 2023کو ماہرین نے تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دیدیا

عالمی سطح پر جولائی 2023 کو “گرم ترین مہینہ” کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2023 وہ مہینہ تھا جس میں عالمی سطح پر اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

پچھلے مہینےدرجہ حرارت، ا س سے قبل “گرم ترین مہینہ” قبول کردہ جولائی 2019 سے بھی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔

گرمی کی شدید لہر نے شمالی نصف کرہ کے کئی حصوں کو متاثر کیا ہے، انٹارکٹیکا کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت اوسط سے زیادہ ہے۔

بتدریج بلندی کی جانب مائل عالمی اوسط سمندری سطح کا درجہ حرارت بھی گزشتہ ماہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

جب کہ بحیرہ شمالی میں درجہ حرارت اوسط سے 1.05 ڈگری سیلسیس زیادہ تھا، سمندری گرم لہریں گرین لینڈ کے جنوب میں، بحیرہ لیبراڈور، کیریبین بیسن اور بحیرہ روم بھر میں پیدا ہوئیں۔

انٹارکٹیکا سمندری برف بھی جولائی میں اس کی کم ترین سطح پر ناپی گئی اور ماہانہ اوسط سے 15 فیصد کم شرح کے ساتھ ریکارڈ قائم کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس کی ڈپٹی ڈائریکٹر سمانتھا برجیس نے اس بات پر زور دیا کہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو، جو اس صورتحال کی بنیادی وجہ ہے، کو فوری طور پر کم کیا جانا چاہیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply