8 اگست 2003 کو ریلیز ہونے والی بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم کوئی مل گیا کو بھارت میں ایک بار پھر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق کوئی مل گیا کو دوبارہ ریلیز کرنے کا فیصلہ 20 سال مکمل ہونے پر کیا گیا، دو دہائی قبل معروف ڈائریکٹر راکیش روشن نے یہ فلم بنائی تھی جس میں مرکزی کردار ان کے بیٹے ہریتھک روشن اور پریتی زنٹا نے کیا تھا۔
فلم میں دیگر کرداروں میں ریکھا، رجت بیدی اور پریم چوپڑا شامل تھے جب کہ کئی چائلڈ آرٹسٹس بھی فلم کا حصہ تھے۔
ڈائریکٹر راکیش روشن نے اس حوالے سے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ‘یہ فلم ایک بار پھر 4 اگست کو بھارت کے 30 شہروں کے سنیما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے’۔
انہوں نے بتایا کہ ‘فلم کو ریلیز کرنے کا مقصد نئی نسل کو جادو سے متعارف کرانا ہے، جب کہ والدین خود بھی اسے دیکھ کر اپنی 20 سال پرانی یادیں تازہ کریں گے’۔
راکیش روشن کے مطابق یہ ان تمام مداحوں کیلئے 20 سال مکمل ہونے کا تحفہ ہے جو اب تک اس سائنس فکشن فلم کو فراموش نہیں کرسکے ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک لوگ اس فلم کے سحر میں مبتلا ہیں جس کا اندازہ سوشل میڈیا پر فلم میں ایلین کے کردار’جادو’ اور ‘دھوپ’ سے متعلق میمز سے لگایا جاسکتا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں