بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کے ایک گروہ ”گاؤ رکشا ہندو دَل“ نے پب جی پر محبت کے بعد بھارت جانے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر رند کو ملک بدر نہ کرنے تک احتجاج کی دھمکی دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گاؤ رکشا ہندو دل نے سیما رند کو بھارت چھوڑنے کے لیے 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ گروہ کے صدر وید نگر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ سیما پاکستان کی جاسوس ہو سکتی ہے، جو ممکنہ طور پر قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
وید نگر نے کہا کہ ’ سیما حیدر 72 گھنٹے میں ملک سے باہر نہ گئیں تو احتجاج شروع کریں گے۔‘سیما نے جاسوس ہونے کے الزامات سے انکار کیا اور کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، حقیقت آخر سامنے آجائے گی۔ اگر یہ سچ ہوتا تو میں اپنے معصوم بچوں کے ساتھ نہیں بلکہ اکیلے بھارت آتی۔30 سالہ سیما اور 25 سالہ سچن مینا نے 2019 میں پب جی پر بات چیت کرتے ہوئے ایک رومانوی رشتہ استوار کیا۔
سیما غیر قانونی طور پر نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی اور جوڑے نے گریٹر نوئیڈا کلے علاقے ربو پورہ میں چار بچوں کے ساتھ کرائے کے ایک فلیٹ میں ساتھ رہنا شروع کیا۔سیما کو 4 جولائی 2023 کو نیپال کے راستے بغیر ویزا کے بھارت میں غیر مجاز داخلے پر حراست میں لیا گیا تھا۔سچن کو بھی سیما کی مدد کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں دونوں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں