• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 2017 کی ایسی تصاویر جنہیں دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے!

2017 کی ایسی تصاویر جنہیں دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے!

نیویارک: سال 2017 تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب تیزی سے گامزن ہے، دنیا کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے گزرتے سال بہت سی کامیابیاں سمیٹیں۔

سال 2017 جہاں کچھ لوگوں کے لیے کامیابیوں کا سال ہوا وہیں کچھ لوگوں کو ممکنہ طور پر مایوسی کا سامنا بھی کرنا پڑا ہوگا تاہم ہر شخص نئے آنے والے سال میں اچھی امیدوں کے ساتھ داخل ہونے کا خواہش مند ہے۔

دنیا بھر کے فوٹو گرافرز اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے ایسے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے۔سال 2017 فوٹو گرافی کی دنیا کے لیے بھی اچھا ثابت ہوا کیونکہ جدید کیمروں اور لاینس آنے کے بعد اس شعبے سے وابستہ افراد کی لگن مزید بڑھ گئی۔

رواں سال فوٹوگرافی کا مقابلہ امریکا کے شہر نیویارک میں منعقد کروایا گیا جس میں سے ماہرین نے 10 بہترین تصاویر کا انتخاب کیا۔نیویارک کے علاقے مین ہیٹن اور اسٹیٹن آئی لیند کے درمیان سمندری راستہ طے کرنے والی کشتیوں کی تصاویر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ بنایا۔

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں واقع پارک کے تالاب میں موجود مچھلی جب سانس لینے کے لیے سطح سمندر پر آئی تو اس منظر کو فوٹو گرافر نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

ارجنٹائن کے 140 سال قدیم چڑیا گھر میں موجود ایشیائی ہاتھی جس کے پنجرے کو مندر کی طرح سے تیار کیا گیا، اس منظر کو فوٹو گرافر نے اس خوبصورتی سے تصویر میں محفوظ کیا کہ دیکھنے والے داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

سانس فرانسسکوکا مشہور گولڈن گیٹ برج 13 جنوری کو بادلوں سے ڈھک گیا تھا، اس منظر کو فوٹو گرافر نے کیمرے میں محفوظ کر کے نایاب تصویر بنائی۔

سربیا کے شہر بلغراد کے ایک خالی گودام میں مہاجرین آگ جلا کر سردی سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے کہ وہاں موجود فوٹو گرافر نے منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔

علاوہ ازیں منتخب کی جانے والی دیگر تصاویر


 

Save

Save

Advertisements
julia rana solicitors

Save

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply