• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیو ائیر نائٹ پر رکاوٹیں برداشت نہیں: وزیر اعلیٰ سندھ

نیو ائیر نائٹ پر رکاوٹیں برداشت نہیں: وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں کو نیوایئرنائٹ پرسی ویو جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری باشعور اور ذمہ دارہیں اس لیے انہیں نیو ایئرنائٹ پرسی ویو جانے سے نہ روکا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرداعلی شاہ نے اتوار کے روز کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں گنے کے بحران کی ذمہ داروفاقی اور پنجاب حکومت ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 100 روپے من گنا سندھ کی شوگرملوں کو فراہم کیا جارہا ہے، پنجاب سے سستا گنا ملے گا تو سندھ کے کاشت کاروں کو مہنگا گنا شوگرملیں کیوں خریدیں گی؟۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ ہم نے پنجاب کے مقابلے میں گنے کا نرخ 2 روپے زیادہ مقرر کیا تاکہ کاشت کاروں کو فائدہ ہو لیکن وہاں سے سندھ میں شوگرملوں کو گنا 100 روپے فی من کے حساب سے دیا جارہا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں کو نیوایئرنائٹ پرسی ویو جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری باشعور اور ذمہ دارہیں اس لیے انہیں نیو ایئرنائٹ پرسی ویو جانے سے نہ روکا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو سی ویو سے رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات دیے اور کہا کہ کراچی کے شہری ذمہ دار ہیں، مسائل پیدا نہیں کریں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ شہری سال نو پر خوشی ضرور منائیں مگردوسروں کی خوشی کا بھی خیال رکھیں جبکہ ہوائی فائرنگ کی کسی بھی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply