• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حج کے رکن اعظم ‘وقوف عرفہ’ کی ادائیگی کیلئے حجاج کرام میدان عرفات میں جمع

حج کے رکن اعظم ‘وقوف عرفہ’ کی ادائیگی کیلئے حجاج کرام میدان عرفات میں جمع

لبیک اللھم لبیک،حج کا رکن اعظم ”وقوف عرفہ” آج اداکیاجائیگا۔ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد عازمین مِنیٰ سے میدان عرفات پہنچناشروع ہو گئے۔

عازمین حج مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے اور ظہراور عصر کی نمازیں قصر کرکے پڑھیں گے۔ دن بھر ذکراذکارکریں گے اور جبل رحمت پر جا کر اپنی اور امت مسلمہ کی بخشش کی دعائیں کریں گے ۔

سورج غروب ہوتے ہی حاجی مزدلفہ چلے جائیں گے جہاں مغرب اور عشاء کی نمازیں پڑھیں گے، رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔ یہاں سے ہی شیطانوں کو مارنے کیلئے کنکریاں جمع کریں گے،10 ذی الحج صبح فجر کے بعد واپس منٰی چلے جائیں گے جہاں رمی جمار یعنی شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔ قربانی کے بعد حاجی احرام اتار دیں گے اور خانہ کعبہ جا کرطواف زیارہ کریں گے اور واپس منی جا کر ایام تشریق گزاریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ گزشتہ روزمسجد الحرام میں لاکھوں عازمین حج نے طواف ادا کیا۔ لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے عازمین منٰیٰ پہنچے ۔منیٰ میں رات قیام کے بعد میدان عرفان کی جانب روانہ ہوئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply