بھارت کا پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکار

اسلام آباد: بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے پاکستانی زائرین کو خواجہ نظام الدین اولیاء کے عرس میں شرکت سے روک دیا۔ بھارت نے عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کرنے سے انکارکردیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت نے خواجہ نظام الدین اولیاء کے سالانہ عرس میں شرکت کےخواہشمند پاکستانی زائرین کو ویزے دینےسے انکار کردیا۔ آخری لمحات میں بھارت کی جانب سے پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کرنے سے انکارافسوسناک اقدام اورمعاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے 1974 کے مذہبی سیاحت کے باہمی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی۔یہ مذہبی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے گروارجن دیو اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پرخصوصی ٹرین کی پیشکش کی گئی تھی لیکن بھارتی جواب میں تاخیر کے باعث ہزاروں سکھ یاتری پاکستان آنے سے محروم ہوئے۔خواجہ نظام الدین اولیاء کا عرس یکم سے 8 جنوری تک دہلی میں ہوگا۔ پاکستان کی جانب سے مودی سرکار کے اس اقدام پر شدید افسوس کا اظہارکیا جارہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے انسانی بنیادوں پر راایجنٹ اورجاسوس کلبھوشن یادیو سے اس کی والدہ اور اہلیہ کی انسانی بنیادوں پرملاقات کرانے کے بعد سے مخلتف باتوں کو جواز بنا کر واویلا مچایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلخانہ سے ملاقات کے بعد بھارت نے پاکستان کی انسانی ہمدردی کے اس اقدام کے جواب میں ہرزہ سرائی شروع کردی ہے جس سے دو طرفہ تعلقات مزید خراب ہوگئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply