• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • راکھی ساونت کا طلاق کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا

راکھی ساونت کا طلاق کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا

بالی وڈ ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت نے شوہر عادل درانی سے طلاق کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ بھارتی میڈیا پر راکھی ساونت کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں راکھی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلآخر میری طلاق ہورہی ہے اور یہ میری بریک اپ پارٹی ہے ، لوگ اس موقع پر اداس ہوتے ہیں لیکن میں خوش ہوں گی۔ راکھی نے عادل درانی سے علیحدگی کی   خوشی شی میں میڈیا کے سامنے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران راکھی نے کہا کہ مجھے اب زندگی میں کوئی نہیں چاہیے کیوں کہ اب میری زندگی میں کوئی بھی نہیں آسکتا۔ مجھے انتظار ہے کہ میری زندگی میں بھی اب خوشیاں آئیں : راکھی ساونت اس سے قبل جم کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی نے نئے جیون ساتھی کی تلاش کا اشارہ دیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply