نون لیگ کے خلاف بڑا محاذ تیار, اے پی سی آج ہوگی

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی، طاہر القادری نے نون لیگ کے خلاف بڑا محاذ بنا لیا۔ پی ٹی آئی کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی طاہر القادری کی تحریک قصاص کی حمایت کردی ہے۔

آصف علی زرداری نے  اے پی سی کے تمام فیصلوں پر عمل درآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کے استعفوں کا مطالبہ کردیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری نے طاہرالقادری سے اہم ملاقات کی۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پرطاہرالقادری کی اے پی سی میں بھرپورشرکت کریں گے۔

طاہر القادری کی اے پی سی میں ایم کیو ایم، پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، پی ایس پی ق لیگ اور جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتیں شرکت کریں گی۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پرنوازشریف کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔شہباز شریف اور رانا ثناللہ بھی استعفی دیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس موقع پرطاہر القادری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اب سعودی عرب بھی این آر او نہیں دے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply