خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے امریکا بھی میدان میں آگیا

خدیجہ شاہ کی گرفتاری پر امریکا بھی میدان میں آگیا۔امریکی محکمہ خارجہ کےنائب ترجمان نے کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کے کیس کو فالو کررہے ہیں،پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کو کونسلر رسائی دی جائے ۔

تفصیلات کےمطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ خدیجہ شاہ کی دہری شہریت ہے پاکستان سے براہ راست رابطے میں ہیں ۔کوئی امریکی شہری گرفتار ہوتا ہے اس کی ممکنہ مدد کیلئے تیار رہتے ہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی طرف سے امریکی سازش کے حوالے سے پہلے بھی واضح کرچکے ہیں اب پھر کہتے ہیں کہ یہ الزامات صریحاً جھوٹے ہیں ۔پاکستانی سیاست کے فیصلے پاکستان عوام نے کرنے ہیں جو آئین کے مطابق ہوں ۔امریکی تعلقات پاکستان کیساتھ دیرینہ تعاون پر مبنی ہیں ۔ہم ہمیشہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کیلئے اہم سمجھتے ہیں ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply