پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق پاکستان میں عیدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ عیدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔ اس طرح پاکستانی عوام عیدقربان پر 4 سے 5 چھٹیوں کے مزے لیں گے۔

دوسری جانب ہر سال کی طرح رواں سال کے آغاز پر بھی کیبنٹ ڈویژن نے آئندہ سال کی عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق 29،30 جون اور یکم جولائی کو عیدالاضحیٰ کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سال2023 کیلئے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئیں اور چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہر اسلامی مہینے کی 29 ویں تاریخ کو بلائی جاتی ہے اور اجلاس کے اختتام پر ہی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply