• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار مزید 2شہزادے رہا

سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار مزید 2شہزادے رہا

ریاض :سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار مزید 2شہزادوں کورہائی مل گئی۔

سعودی عرب میں کرپشن کیخلاف کریک ڈاؤن کا دوسرامرحلہ شروع ہواتو گرفتار سعودی شہزادوں کی رہائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرپشن کے الزام میں گرفتارمزید 2شہزادوں کو رہا کردیا گیا ہے،جن میں شہزادہ مشعال بن عبداللہ اور شہزادہ فیصل بن عبداللہ شامل ہیں،دونوں شہزادوں کو معاہدے پر رضا مندی کے بعد رہا کیا گیا۔

دونوں شہزادے سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ عبداللہ کے بیٹے ہیں جبکہ شاہ عبداللہ کے تیسرے بیٹے شہزادہ ترکی بن عبداللہ تاحال زیر حراست ہیں،جن کی رہائی سے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سعودی عرب میں کرپشن کیخلاف کریک ڈاؤں کے دوران شاہی خاندان میں نمایاں مقام رکھنے والے شہزادوں،وزرا اور کاروباری شخصیات سمیت درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا تھاجن میں سے بیشتر کی ڈیل کے بعد رہائی ہوگئی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply