تحریک انصاف سے استعفوں کے بعد رہنماؤں نےمختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے ،عمران خان کے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے چودھری سرور سے ملاقات کی ۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فواد چودھری اور مسلم لیگ (ق) کے چیف آرگنائزر چودھری سرور کے درمیاں ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق فواد چودھری کا مسلم لیگ ق میں شامل ہونے کا امکان ہے۔اس سے قبل فواد چودھری نے جہانگیر ترین سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور ان سے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔اس حوالے سے فواد چودھری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں سیاست سے وقفہ لے رہا ہوں، فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر بھی ہٹادی ہے۔فواد چوہدری کی جانب سے اپنا ٹوئٹر کوور بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں