امریکی صدر کے قریب خاتون گِر کر بیہوش کیوں ہوگئیں؟

امریکی صدر بائیڈن کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا جب لوزیانا سٹیٹ یونیورسٹی (LSU) میں خواتین کی باسکٹ بال کی کھلاڑی سامیہ سمیث ان کے قریب ہی گر کر بے ہوش ہوگئیں۔

خاتون کھلاڑی جمعہ کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے ٹیم کے اعزاز میں منعقد تقریب میں صدر کے خطاب کے دوران گر گئیں۔ اس صورت حال میں 80 سالہ صدر کو لگ بھگ 6 منٹ تک اپنے خطاب کے مقام پر ہی عجیب و غریب حالت میں کھڑا رہنا پڑا۔

صدر بائیڈن تقریر ختم کرکے اس وقت تک دوبارہ خطاب دوبارہ نہ شروع کر سکے جب تک سامیہ سمیث کو وہیل چیئر پر کمرے سے باہر نہیں نکالا گیا۔

بائیڈن نے واقعے کی وجہ سے اپنی تقریر ختم کی اور پھر اس طرف چلے گئے جہاں طبی عملہ سامیہ سمیث کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کیونکہ ماضی میں بھی وائٹ ہاؤس کے مہمان بے ہوش ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا سامیہ کو ایگزیکٹو مینشن کے اندر موجود ڈاکٹر کے دفتر میں طبی معائنہ کرانے کی ضرورت تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واقعہ کے بعد صدر نے اس سال این سی اے اے خواتین کی باسکٹ بال چیمپئن شپ جیتنے کے بعد ٹیم کو مبارکباد دینے کے لیے اپنی تقریر جاری رکھی۔ ٹیم کے کوچ کم ملکی نے بعد میں کہا کہ کھلاڑی ٹھیک ہے۔ سامیہ سمیث نے ٹائیگرز کے لیے تمام 36 گیمز کھیلے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply