28 مئی؛پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 25 برس بیت گئے

 پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل ہوگئے، آج ہی کے دن پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔

یومِ تکبیر پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا یہ دن ہمارے عزم کا اظہار تھا کہ ہم آزاد ہیں اور آزاد ہی رہیں گے، کوئی ہماری آزادی چھین نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے کسی سپر پاور کی دھمکیوں کی پرواہ نہیں کی، نہ ہی اربوں ڈالر کی پیش کش انہیں آہنی عزم و ارادے سے ہٹا سکی۔

یوم تکبیر کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قوم آج یوم تکبیر کی سلور جوبلی منارہی ہے،   پاکستان کی اس کامیابی نے خطے میں طاقت کے توازن کو نئی شکل دی۔

 

اپنے بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بہترین دماغوں نے مشکل چیلنجز کے باوجود کارنامہ سرانجام دیا، مسلح فوج ان افراد کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج سائنس دانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کرتی ہے، یہ وطن ہمیشہ قائم رہے گا، پاکستان زندہ باد۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply