چین نے 2.3ارب ڈالر پاکستان کو قرض دینے کی حامی بھر لی

پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، چین پاکستان کو قرض واپسی میں مزید مہلت دینے کے لیے رضا مند ہوگیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو چین سے مزید 2.3 ارب ڈالر کا قرض ملے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ 1.3 ارب ڈالر کے تجارتی قرضوں کی ری فنانسنگ اور ایک ارب ڈالر کے چینی حکومت کے فنڈز سے پاکستان کو فوری سہارا میسر آئے گا۔

تباہ کن سیلاب کے بعد بحالی کے لیے پاکستان کو کچھ ممالک سے 400 ملین ڈالر تک کی امداد ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان کو آئندہ ماہ کے آخر تک 3.7 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے جبکہ موجودہ ملکی ذخائر 4.3 ارب ڈالر کی سطح تک گرگئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جون میں قرضوں کی 2 اہم ادائیگیوں کے بعد چین پاکستان کی مزید مالی معاونت کرے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply