• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کس ملک سے سیاسی پناہ کے لیے درخواست کرینگے؟

عمران خان کس ملک سے سیاسی پناہ کے لیے درخواست کرینگے؟

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان بہت جلد ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے اور یہ بہت جلد امریکہ میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دینے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ باوثوق ذرائع سے خبر ملی اور اسے مستند ہی سمجھیں کہ عمران خان بہت جلد ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے، ان کاکہناتھا کہ ’ عمران خان بہت جلد امریکہ میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دینے جارہے ہیں ۔ان کاکہناتھا کہ عمران خان کی جس طرح سے کانگریس ارکان کیساتھ بات چیت شروع ہے آپ کس دن صبح اٹھیں گے تو خبر چل رہی ہوگی کہ عمران خان نے امریکا میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دیدی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ لیکن مجھے امریکی کانگریس سے بھی سوال کرنا ہے کہ کبھی آپ نے بھی عمران خان سے سوال کیا کہ آپ کیخلاف بھی ایک کیس چل رہا ہے اس کے ٹرائل کا بھی سامنا کریں،امریکا میں بھی عمران خان کے خلاف ایک کیس چل رہاہے ،ادھر بھی کانگریس ارکان کو سوال کرنا چاہئے کہ آپ کے خلاف امریکا میں جو کیس ہے اس کا کیا بنے گا،آپ کے خلاف برطانیہ میں کیس ہے اس کا کیا بنے گا۔

وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وے فارورڈ الیکشن ہیں، پی پی کا موقف ہے فری اینڈ فئر الیکشن ہونے چاہیے،ہم تمام اپنی جورسٹکشن میں کام کریں تو پاکستان ترقی کرے گا،اب لگ رہا ہےجج صحافی بنتے جا رہے ہیں،پی پی نے کبھی ریاست کو نشانہ نہیں بنایا،ہیاں پر تو جب بلایا جاتا ہے تو آپ کہتے ہیں کہ مجھے کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا،یہ پاکستان کا پیسہ ہے ذاتی پیسے نہیں ہیں،ہماری کچھ ریڈ لائنز ہیں اب زمان پارک میں ہو کا عالم ہے،پہلے بھی کہا تھا جس طرح پی ٹی آئی کو بنایا گیا خلاصہ یہ تھا عمران خان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے،آصف زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی اپنے وزن سے گرے گی،بینظیر پر قاتلانہ حملہ ہوا اگلے دن وہ لوگو ں کی عیادت کر رہی تھی،جو کہتے تھے عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے وہ جواب دینے سے قاصر ہیں، عمران خان نے ہمیشہ قوم کے ساتھ جھوٹ بولا، عمران خان پریس کانفرنس نہیں کرتے وہ میڈیا سے بھی ڈرتے ہیں،ڈپلومیٹ کو کہتے ہیں فوج میرے خلاف ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ لیڈر ہے کہتا ہے اپنے ورکرز کو جانتا ہی نہیں،ہمارا ابھی بھی یہی موقف ہے ہماری لڑائی کسی کے ساتھ نہیں ہے،ہم کہتے ہیں عوام کی فلاح کے لیے کام کریں،ہمارا یہی مطالبہ ہے جن لوگوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ہے ان کو سخت سزا ملے اور ان نقصانات کو وہی بھریں نہ کہ پاکستان کے خزانے سے مرمت ہو۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply