• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حساس تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی زمان پارک میں کی گئی،جیوفینسنگ رپورٹ میں انکشاف

حساس تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی زمان پارک میں کی گئی،جیوفینسنگ رپورٹ میں انکشاف

ٹیکنیکل تجزیےاورجیوفینسنگ میں انکشاف ہوا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری سے قبل حساس تنصیبات پر حملے کا منصوبہ 8 مئی کو زمان پارک میں تیار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 9 مئی کو جناح ہاوس پر حملے کی تحقیقات میں مزید اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اور انکشاف ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری سے قبل حساس تنصیبات پر حملے کا منصوبہ 8 مئی کو زمان پارک میں ہی تیار کیا گیا تھا۔

ٹیکنیکل تجزیے اور جیوفینسنگ سے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے رابطوں سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں، اور پی ٹی آئی قیادت کی چھ اہم شخصیات کے روابط کا ریکارڈ مل گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے قبل ہی گرفتاری کے خدشات پر ردعمل تیار کیا گیا۔

مائیک پومپیو کی عمران خان کیساتھ جاری برتاؤ پر اظہار افسوس
جیوفینسنگ ریکارڈ کے مطابق 8 مئی زمان پارک اور 9 مئی جناح ہاؤس بلوے میں 154 موبائل نمبرز مشترک پائے گئے، اس دوران یاسمین راشد، حماد اظہر، محمود الرشید ، اعجاز چوہدری کے بلوایوں سے رابطے تھے، جب کہ اسلم اقبال اور مراد راس بھی بلوائیوں سے مسلسل رابطے میں رہے۔

ریکارڈ کے مطابق 215 کالرز 9 مئی کو 6 رہنماؤں کے ساتھ رابطوں میں رہے، ان میں سے یاسمین راشد کا رابطہ بذریعہ کالز41 بار ہوا، حماد اظہر کے موبائل نمبر سے 10 کالز شرپسندوں کو کی گئیں، اور محمود الرشید 75 بار موبائل رابطوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

جیو فینسنگ ریکارڈ کے مطابق اعجازچوہدری کی جانب سے کی جانے والی اور موصول ہونے والی 50 کالز ریکارڈ میں آئیں، سابق وزیر اسلم اقبال کی 16 کالز اور مراد راس نے 23 کالز جناح ہاؤس میں موجود شرپسندوں کو کیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply