• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تحریک انصاف پر پابندی لگنے والی ہے؟خواجہ آصف کا تہلکہ خیز بیان

تحریک انصاف پر پابندی لگنے والی ہے؟خواجہ آصف کا تہلکہ خیز بیان

تحریک انصاف پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر پابندی کا تہلکہ خیز بیان داغ دیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ عمران خان کا آخری حربہ تھا۔ 9 مئی کے واقعات اچانک نہیں پلاننگ کے تحت ہوئے ہیں، 9 مئی کو ہونے والے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے گھناؤنے مقاصد تھے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے، عمران خان کے گھناؤنے عزائم تھے جو کسی بھارتی کے ہوسکتے ہیں پاکستانی کے نہیں، جائزہ لیا جا رہا ہےکہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے، پی ٹی آئی نے ریاست کو چیلنج کیا ہے، ریاست کی اساس پر حملہ کیا گیا، کون سا جرم ہے جو 9 مئی کونہیں ہوا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے افواج پاکستان کو سیاست کیلئے فریق بنا لیا، نواز شریف کے ساتھ جو گزشتہ 5 سال میں ہوا انہوں نے حملہ کرنے کا نہیں سوچا، عمران خان نے فوج کو اپنا مخالف تصور کرلیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ نہیں کیا گیا، تحریک انصاف پر پابندی کی بات ہوئی تو پارلیمنٹ سے رائے لی جائے گی، 9 مئی کے واقعات پر عسکری قیادت کے تحفظات جائز ہیں، بھارت کی جانب سے واقعات پر جشن منایا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply