تحریک انصاف نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کیلئےپالیسی وضع کر لی۔ نئی پالیسی کے مطابق پارٹی چھوڑنے والوں کے لیے واپسی کی گنجائش پیدا کی جائے گی۔
تحریک انصاف پارٹی ذرائع کے مطابق ہر سطح پر گرفتار ہونے والے قائدین کو تشدد برداشت نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔عمران خان کی خصوصی ہدایت پر قائدین سے کہا گیا کہ وہ تشدد سے بچنے کے لئے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کریں،نئی حکمت عملی میں پارٹی کارکنوں اور قائدین کو پارٹی کا اثاثہ قرار دیا گیا ہے۔

نئی حکمت عملی کے مطابق پارٹی چھوڑ جانے والوں کے خلاف پارٹی کی طرف سے بیان بازی نہیں کی جائے گی، جانے والے قائدین کے معاملات کا سیاسی صورتحال معمول پر آنے کے بعد ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔ تحریک انصاف چھوڑ کر کسی دوسری جماعت میں چلے جانے والوں کو کسی صورت پارٹی میں واپس نہیں لیا جائے گا۔ذرائع کےمطابق تحریک انصاف کو دباؤ کے باعث چھوڑ کر سیاست سے کنارہ کشی کرنے والوں کے لیے پارٹی میں واپسی کی گنجائش نکالی جائے گی
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں