فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی چھوڑ دی

فیاض الحسن چوہان نے بھی تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا ۔انہوں نے اعلان کیا کہ میرا اب تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 9 مئی کےواقعات سے دل دکھی ہے پاکستان کیخلاف سازشوں کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔ریاست سے ٹکرانا سیاست دان کا کام نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ میں ایک سال سے پارٹی کے اندر کھڈے لائن تھا بنی گالہ اور زمان پارک میں میرے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔میں نے ایک سال قبل عمران خان کو میسج بھیجا تھاانہیں سمجھایا کہ ہم قائداعظم کے پیروکار ہیں، تشدد کی سیاست کو چھوڑ دیں،عمران خان ملاقات کیلئے وقت ہی نہیں دیتے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply