• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شیریں مزاری کا تحریکِ انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

شیریں مزاری کا تحریکِ انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کااعلان کردیا۔

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ 9مئی اور 10 مئی کو ہونے والے واقعات کی مذمت کرتی ہوں ۔ ریاستی علامتوں پارلیمنٹ ہاؤس ، جی ایچ کیو پر حملوں کی مذمت کرتی ہوں ۔ سب کو کرنی چاہئیے ۔

شیریں مزاری کاکہنا تھا کہ میری وجہ سے میری بیٹی کو آزمائش سے گذرنا پڑا اور اپنی صحت کے مسائل کی وجہ سے میں ایکٹو سیاست چھوڑ رہی ہوں اب پی ٹی آئی اور کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہوں۔

Advertisements
julia rana solicitors

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب میرے بچوں کے سر پر ان کے والد کا سایہ نہیں ہے اب میری ترجیح میرے بچے اور میری والدہ ہیں ان سے زیادہ کوئی اہم نہیں ۔ اب ان پر توجہ دوں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply