• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیلی وزیرکے مسجداقصی کےدورہ سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے،سعودی عرب

اسرائیلی وزیرکے مسجداقصی کےدورہ سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے،سعودی عرب

سعودی عرب نےاسرائیلی وزیر کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے دورے کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی قراردیدیا۔

عرب میڈیا کےمطابق اس سلسلے میں سعودی وزارت خارجہ نے سخت مذمتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل کی جانب سے یہ عمل تمام بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جب کہ اس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ وزارت اسرائیل کی قابض فورسز کو اس عمل اور ان خلاف ورزیوں کے تسلسل کا ذمہ دار سمجھتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر نے اتوار کے روز مسجد اقصیٰ کے احاطے کا دورہ کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply