• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گیان،گرلز ہاسٹل میں خوفناک آتشزدگی سے 20 طالبات جاں بحق ہوگئیں

گیان،گرلز ہاسٹل میں خوفناک آتشزدگی سے 20 طالبات جاں بحق ہوگئیں

جنوبی امریکی ملک گیانا کے مہدیہ سیکنڈری اسکول کے ہاسٹل میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

گیانا کے ایک اسکول کے ہاسٹل میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ طلبا کو نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔

قریبی دیہات میں رہنے والوں نے بچیوں کو بچانے کے لیے ہاسٹل کے کمروں میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم بند دروازوں اور کھڑکیوں میں لگی لوہے کی مضبوط سلاخوں کی وجہ سے اندر داخل نہیں ہوسکے۔

شدید بارشوں کے باعث ٹرانسپورٹ کی معطلی اور خراب موسم کے باوجود ریسکیو ادارے کے اہلکار امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امدادی کاموں میں 5 طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں جس میں شدید زخمیوں کو ملک کے بڑے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

ا تاہم علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے قبل بجلی کی آنکھ مچولی جاری تھی اور اسپارک بھی ہوا تھا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزارت صحت کے مطابق آتشزدگی میں جھلس جانے اور دم گھٹنے کے باعث کم از کم 20 طالبات جاں بحق جب کہ درجن سے زائد کی حالت غیر ہو گئی جنھیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply