• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جی7 اجلاس:امریکی صدرسمیت عالمی رہنماؤں نے روس پر نئی پابندیوں کااعلان کردیا

جی7 اجلاس:امریکی صدرسمیت عالمی رہنماؤں نے روس پر نئی پابندیوں کااعلان کردیا

: امریکی صدر بائیڈن اورعالمی رہنماؤں نے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا کہ یوکرین کی مالی، انسانی اور فوجی مدد جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہر ہیروشیما میں جی سیون ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں روس پر تین سو نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا۔

روس کے خلاف برآمدی کنٹرول مزید سخت کرتے ہوئے انجینئرنگ، تعمیرات، مینوفیکچرنگ، ایئرانڈسٹری اور دفاعی شعبے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے یوکرین پرغیرقانونی حملے کے خلاف کھڑے رہیں گے، روس کو توانائی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مزید کہا کہ یوکرین کی مالی، انسانی، فوجی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے اور یوکرین کے لیے ہماری حمایت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply