ویلنٹائن ڈے (سو لفظوں کی کہانی )

آج تم سے میں نے اپنی انمول محبت کا اظہار کرنا ہے ۔
آج ویلنٹائن ڈے ہے ۔
تم سرخ ساڑھی میں ملبوس ہوکر شہر سے باہر والے میں پارک آنا ۔
اور اچھا یہ بتاؤ کہ گلاب کے پھولوں کے گل دستہ کے علاوہ تمھارے لیے کیا گفٹ لوں ؟
وہ اپنی محبوبہ سے موبائل پر بات کررہا تھا ۔
آج وہ اپنی محبوبہ کے ساتھ ویلنٹائن ڈے منا کر گھر آیا اور اماں سے پوچھا
بہن کدھر ہے ؟
اماں بولی !
وہ تو صبح سے سرخ جوڑا لگا کر گھر سے نکلی ہے۔ بول رہی تھی آج کوئی خاص دن ہے ۔

Facebook Comments

ثقلین مشتاق کونٹا
آپ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد میں کیمیکل انجنیئرنگ کے طالبعلم ہیں۔صحافت سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں ۔ پاکستان کو ایسی ریاست بنانے کے خوہاں ہیں جہاں اللہ کے بعد عوام کی حکمرانی ہو نہ کہ جمہوری آمروں کی آمریت قائم ہو ۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر صحافی برداری عوام میں شعور بیدار کرنا کا بیڑہ اُٹھا لیں تو یہ مشکل کام جلد ممکن ہوسکے گا۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply