پیالی میں طوفان (79) ۔ چکر/وہاراامباکر

جب ہم چھوٹے ہوتے ہیں تو گول گول گھوم کر چکر کھانا ایک تفریح والا مظہر ہے۔ اگر آپ بور ہو رہے ہیں تو دوستوں کے ساتھ اپنی جگہ پر گھوم سکتے ہیں۔ اور جب رک جائیں تو چکرانا اور گر جانا مزا دیتا ہے۔ گھومتے وقت تو کچھ نہیں ہوتا لیکن جب رکتے ہیں تو کچھ دیر کے لئے توازن قائم رکھنا مشکل رہتا ہے۔ ہم بڑے ہو کر ایسی حرکتیں کیوں نہیں کرتے؟ اس کا پتا نہیں۔ لیکن ہم یہ ضرور دیکھ سکتے ہیں کہ ایسا ہوتا کیوں ہے۔ اور اس کی وجہ کانوں کے اندر ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ دیر کے لئے واپس کچے اور ابلے انڈے کے فرق کی طرف واپس چلتے ہیں۔ دونوں انڈوں کو گھما دیں۔ چند سیکنڈ کے بعد ان پر انگلی لگا کر انہیں روکیں۔ دونوں رک جائیں گے۔ جب انگلی اٹھا لیں گے تو ایک انڈا واپس گھومنے لگے گا۔ ابلا ہوا انڈا ٹھوس ہے، وہ رک جائے گا کیونکہ اس میں چھلکا اور انڈا اکٹھے حرکت کرتے ہیں۔ لیکن جب کچا انڈا روکا تو صرف اس کا چھلکا رکا جبکہ اندر کے سیال میں حرکت جاری رہی۔ تو جب چھلکے کو چھوڑا تو اس حرکت نے واپس انڈے کو گھما دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب آپ خود گھوم رہے ہیں تو آپ کا زیادہ تر حصہ (خوش قسمتی سے) ابلے ہوئے انڈے جیسا ہے۔ جب آپ رکتے ہیں تو آپ کی آنکھ، کان، ناک، دماغ سب رک جاتے ہیں۔ لیکن اندرونی کان نہیں۔ یہاں پر چھوٹے، نیم دائروی راستے ہیں جہاں پر فلوئیڈ بھرا ہے۔ یہ حرکت کرتا رہتا ہے۔ یہ جسم کا بہت اہم حصہ ہے۔ یہاں پر چھوٹے سے بال اس چیز کو ڈیٹکٹ کرتے ہیں کہ یہ کیسے حرکت کر رہا ہے اور دماغ اس کے حساب سے منظر کو ایڈجسٹ کرتا رہتا ہے۔
جب آپ گھومیں تو یہ فلوئیڈ بھی چند سیکنڈ میں سر کی رفتار سے گھومنے لگے گا۔ اور جب رکیں گے تو یہ فوری طور پر رک نہیں جائے گا بلکہ کچے انڈے کی طرح ہی اس کا بیرونی حصہ رک گیا ہے جبکہ اندر فلوئیڈ میں حرکت جاری ہے۔ اندرونی کان دماغ کو بتا رہا ہے کہ آپ ساکن نہیں۔ لیکن آنکھ بتا رہی ہے کہ آپ رک چکے ہیں۔ اور دماغ اپنی کنفیوژن کو حل کرنے میں لگا ہے۔ اس وجہ سے آپ کو چکر آتے ہیں۔ بالآخر، جب اندرونی فلوئیڈ رک جائے گا تو چکر بھی رک جائیں گے۔
(جاری ہے)

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply