علی زیدی کے گھر کو سب جیل قرار دیدیا گیا

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو انکے گھر میں ہی جیل کی سہولت مل گئی۔

رپورٹ کے مطابق علی زیدی کو ڈیفنس میں واقع ان کی رہائش گاہ منتقل کردیاگیا ہے اور اسے ہی سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ انہیں جیکب آباد شفٹ کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ان کی طبیعت خراب ہو گئی،۔طبیعت خرابی کا جب حکام کو بتایا تو وہ انہیں گھر لے آئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم نے اپنے کارکنوں کوتشدد یا امن وامان خراب کرنےکی ہدایت نہیں کی، کارکنان سے ملنے جارہا تھا کہ راستے میں ہی گرفتار کرلیا گیا۔ علی زیدی نے دعویٰ کیا کہ یاسمین راشد کو کارکنوں کو روکنے کے باوجود گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے محکمہ داخلہ سندھ نے گزشتہ روز علی زیدی کی ایک ماہ کے لیے نظربندی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ان کی کسٹڈی جیک آباد جیل حکام کے حوالے کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply