غلامی سے موت بہتر ہے /گل بخشالوی             

وطن عزیز کے طول و عرض میں جو ہوا ، اور جو ہو رہا ہے اس پر ہر محب وطن کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے دشمن پاکستان خوشی سے اچھل رہا ہے ، وہ بھی وقت تھا جب دشمن پاکستان نے پاکستان کو للکارا تو افواج ِ پاکستان کے ساتھ پاکستان کے بچے بچے نے سر پر کفن باندھ لیا تھا آج اسی پر نفرت کے پتھر اور لفظوں کے تیر برسائے جا رہے ہیں ، تو کیوں؟

، قوم جانتی ہے سپاہی سے بریگیڈیئر تک ، افواج پاکستان ہے وہ ہی محافظ ِ پاکستان ہیں ، وہ ہی دشمن دیس کے سامنے سینہ سپر ہوتے ہیں شہید ہوتے ہیں ،سینے پر بم باندھ کو کوئی جنرل ٹینکوں کے سامنے نہیں لیٹا اس لئے آج تک کسی جنرل کو نشان حیدر اور میدان جنگ میں شہادت کی موت نصیب نہیں ہوئی ،افواج پاکستان آج بھی ہم پاکستانیوں کے لئے قابل صد تعظیم ہے لیکن۔ اس فوج کے جنرل پاکستان دشمن قوتوں کے آلہ کار بن کر عظمت پاکستان کو ذات پر قربان کر رہے ہیں افواج پاکستان کے وقار کو خود پرستی میں مجروح کر رہے ہیں اور یہ کھیل روز ازل سے کھیلا جا رہا ہے لیکن پہلے نقاب پوش تھے

رات کے بارہ بجے عوامی حکمرانی کے خاتمے کے لئے مقتل سجانے والے بھول کئے تھے کہ عمران خان وہ قائد نہیں جسے تخت ِ اقتدار سے گرا کر خاموش کر دیا جائے عمران خان سے نجات کے لئے ہر حربے میں ناکامی کے بعد گرفتاری کے لئے ایک اور سازش کی گئی، عمران خان کو سیاسی منظر سے ہٹانے کے لئے اداروں نے اپنے ہاتھوں اپنے اداروں کو جلا دیا ، لیکن پاکستان دوست شہریوں نے گھیراﺅ جلاﺅ اور لاشیں گرانے کے اس منصوبے وڈیوز بنا کر دنیا کو دیکھا دیا کہ پر امن احتجاج کے علمبردار عمران دوستوں کی صفوں میں منصوبے کے تحت کرائے کے غنڈ ے وہ گلو بٹ شامل ، جن کے لئے حسا س اداروں کے آہنی گیٹ کھولے گئے ، انہیں آگ لگانے کی سہولت دی گئی ، سرکاری نیم سرکاری اور عام شہریوں کے املاک کو آگ لگا کر ملبہ عمران خان کے پیاروں پر ڈالا گیا پچاس سے زیادہ لاشیں گریں ، معصوم شہریوں کو گرفتاری کے بعد تھانوں میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا ۔ لیکن ایک بار پھر سچائی جیت گئی جھوٹ ہار گیا ، عمران خان نے کمر ہ ءعدالت میں برملا کہا ، حالات کی بربادی کا ذمہ دار آرمی چیف ، ، کل کیا ہو گا خدا جانتا ہے لیکن عمران خان نے زمینی خداﺅں کے اس منصوبے کو بھی ناکام بنا دیا ہے حامد میر غلط نہیں کہتے کہ عمران خا ن نے پی ڈی ایم اور ریاستی اداروں کو گریبان سے پکڑا ہے اور انہیں جان چھڑانی مشکل ہے

Advertisements
julia rana solicitors london

عمران خان نیازی نے کہا جنرل عاصم منیر کے حکم پر مجھے اغوا کیا گیا۔ ان کا منصوبہ ہے کہ مجھے اورمیری جماعت کو انتخابات سے باہر کر دیا جائے۔‘ یہ لندن پلان ہے مجھ پر بغاوت کا مقدمہ بنا کے مجھے دس سال کے لئے جیل میں رکھا جائے گا ، بشرہ بی بی کو جیل میں رکھر کر اس کی بے توقیری کی جائے گی لیکن میں قوم کو بتا رہا ہوں ، میں خون کے آخری قطرے تک قوم کے بد کرداروں کے خلاف لڑوں گا ان کی غلامی سے موت بہتر ہے

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply