پولیس ملازمین، اہلخانہ کیلئے ویلفئر کے اقدامات

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کے دو شہداء کی والدہ کو علاج کیلئے 2 لاکھ روپے بطور میڈیکل گرانٹ جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملتان پولیس کے اے ایس آئی قدیر اختر کو برین سرجری کے بل کی ادائیگی کیلئے ایک لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ صوبے کے تمام ٹریننگ کالجوں اور سکولوں میں تعینات سٹاف کیلئے ایک اعزازی تنخواہ دینے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور، سہالہ، ملتان، راولپنڈی، فاروق آباد اور سرگودھا کے تربیتی اداروں میں سٹاف کو 1.25کروڑ بطور اعزازی تنخواہ دیئے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جار ی رکھنے کا حکم دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ آرپی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز حاضر سروس، ریٹائرڈ، غازیوں اور شہداء کی فیملیز کی دیکھ بھال کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply